بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ...The number of people infected with the deadly corona virus in India has exceeded one lakh

بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی 

The number of people infected with the deadly corona virus in India has exceeded one lakh

The number of people infected with the deadly corona virus in India has exceeded one lakh

بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد جبکہ اموات کی تعداد 3302 ہو چکی ہے۔ تفص یلات کے مطابق پاکستان کے ہمسائے ملک بھارت میں کورونا وائرس نے بری طرح اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس کے شکار افراد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔
کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق بھارت میں مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 475 ہو چکی ہے جبکہ وائرس کے تحت 3300 سے زائد اموات بھی ہو چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مقامی میڈیا اسے دنیا کی دوسری بڑی آبادی والے ملک بھارت کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دے رہا ہے۔
یہ خبر حکومت کے اس اعلان کے ایک بعد سامنے آئی ہے جس میں لاک ڈاؤن میں اہم نرمیاں پیدا کیے جانے سے متعلق بتایا گیا تھا۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود ملک میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا جس پر ماہرین نے اس کی وجہ بڑی تعداد میں لوگوں کا ایک دوسرے سے ملنا جلنا بتائی ہے۔ چند پیش گوئیوں کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے اثرات جولائی تک رہیں گے تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ معاشرتی دوری کو کتنی کامیابی کے ساتھ برقرار رکھا جاتا ہے۔


The number of people infected with the deadly corona virus in India has exceeded one lakh. According to the latest statistics, the number of cases of corona in India has reached more than one lakh while the number of deaths has reached 3302. According to the details, the corona virus has taken root in Pakistan's neighbouring country India, after which the number of victims of the deadly virus in the country has increased to a record.
According to the global meter providing information about Corona, the number of people infected with the deadly virus in India has reached 1,06,475 while more than 3,300 deaths have been reported under the virus. According to Indian media, the number of Corona virus victims in India has exceeded one lakh.
Local media is calling it a big challenge for India, the world's second most populous country.
The news comes a day after the government announced a major easing of the lockdown. Despite the easing of the lockdown, the country has seen a steady increase in the number of victims, which experts say is due to the large number of people meeting each other. According to some predictions, the effects of the corona virus in India will last till July, but it will depend on how successfully the social distance is maintained.

Post a Comment

0 Comments