ارطغرل ڈرامے نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، 24 ویں قسط کو یوٹیوب پر 18 منٹ میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ
Ertugrul drama broke all records of success, how many people watched the 24th episode on YouTube in 18 minutes? The answer goes far beyond your expectations
ارطغرل ڈرامے نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، 24 ویں قسط کو یوٹیوب پر 18 منٹ میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟ جواب آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ
پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر چلنے والا ترک ڈرامہ ارطغرل کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑتا چلا جارہا ہے ۔ یہ ڈرامہ نہ صرف ریٹنگ میں ٹاپ پر ہے بلکہ یوٹیوب پر بھی بے تحاشہ ویوز حاصل کر رہا ہے۔
یوٹیوب پر پیر کے روز ارطغرل ڈرامے کی 24 ویں قسط اپ لوڈ کی گئی جو صرف 18 منٹ میں ہی 77 ہزار لوگوں نے دیکھی۔ یعنی پہلے 18 منٹ میں ہی 77 ہزار لوگ ایسے تھے جو اس قسط کو دیکھ رہے تھے۔
3 منٹ بعد جب ہم نے اسی قسط کا دوبارہ جائزہ لیا تو اس کے ویوز بڑھ کر 84 ہزار ہوچکے تھے۔
یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے کے 2 گھنٹے بعد ارطغرل کی 24 ویں قسط2 لاکھ 85 ہزار بار دیکھی جاچکی تھی۔
یوٹیوب پر ٹی آر ٹی ارطغرل بائی پی ٹی وی کے نام سے 18 اپریل کو چینل بنایا گیا تھا جس کے 18 مئی کو یعنی ایک مہینے کے اندر 29 لاکھ 70 ہزار سے زائد سبسکرائبر ہوچکے ہیں۔
ارطغرل چینل کو ایک مہینے میں 20 کروڑ 73 لاکھ ویوز حاصل ہوچکے ہیں جو کامیابی میں اپنی مثال آپ ہے۔
یوٹیوب پر ارطغرل کی ہر قسط کے ویوز ملینز میں ہوتے ہیں۔ اس ڈرامے کی پہلی قسط کو سب سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے، یہ قسط اب تک تقریباً 3 کروڑ بار دیکھی جاچکی ہے۔ ارطغرل کی باقی قسطوں کے ویوز بھی کروڑوں میں ہیں۔
مزید پڑھئیے:
Ertugrul drama broke all records of success, how many people watched the 24th episode on YouTube in 18 minutes? The answer goes far beyond your expectations.
The Turkish drama Ertugrul, which airs on Pakistan's state-run TV channel, is breaking all records of success. The drama is not only at the top of the ratings but is also garnering rave reviews on YouTube.
The 24th episode of the Ertugrul drama was uploaded to YouTube on Monday and was viewed by 77,000 people in just 18 minutes. In other words, in the first 18 minutes alone, 77,000 people were watching this episode.
3 minutes later, when we re-watched the same episode, its views had increased to 84,000.
Two hours after it was uploaded to YouTube, the 24th episode of Ertugrul was viewed 285,000 times.
The channel was created on April 18 under the name of TRT Ertugrul Bai PTV on YouTube, which has more than 2.97 million subscribers on May 18, ie within a month.
The Ertugrul channel has received 20.73 million views in a single month, which is exemplary in its success.
Each episode of Ertugrul has millions of views on YouTube. The first episode of this drama has been watched the most number of times, this episode has been watched about 30 million times so far. Views for the remaining episodes of Ertugrul are also in the millions.
Read More:








0 Comments