گوگل کی جانب سے ٹیچ فرام ہوم ہب کے ذریعے تعلیمی اداروں اورطلبہ کے درمیان رابطے کی سہولت
ٹیچ فرام ہوم ہب معلومات اور ٹولز کا خزانہ ہے جس کا مقصدCOVID-19کے دوران تعلیمی اداروں کی مدد کرنا ہے.
دنیا بھر میں متعدد تعلیمی ادارے COVID-19 کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں یا انہوں نے اپنی تالا بندی میں اضافہ کر دیا ہے یا اس کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔لہٰذا دنیا بھر میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد اسکول نہیں جا سکتی ہے۔ پاکستان میں بھی، تعلیمی اداروں کو ، غیر معمولی سطح پر، فاصلاتی تعلیم میں دشواریوں کا سامنا ہے اور اِن میں سے بعض اداروں کےلیے یہ پہلا موقع ہے۔
گوگل نے پاکستان کے لیے ٹیچ فرام ہوم Teach From Home کے نام سے فاصلاتی تدریس کا ذریعہ تیار کیا ہے جو گوگل فار ایجوکیشن Google for Education پر دستیاب معلومات، مشوروں، تربیت اور ٹولز پر مشتمل ہے تاکہ اساتذہ کو اُن کی تعلیمی سرگرمیوں میں مدد فراہم کی جا سکے ، اوراُس وقت بھی جب وہ کمرۂ جماعت میں موجود نہ ہوں۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں:
● آغاز کیسے کیا جائے، اس پر تربیتی مواد،
● ویڈیو کال کی سہولت کے ساتھ یا اس کے بغیر سبق پڑھانے کے بہترین طریقے،
● کمیونٹی تشکیل دینے اور اسے مشغول رکھنے کے بارے میں مشورے ، اور
● اسٹیپ –بائے-اسٹیپ ٹیچ فرام ہوم ٹول کٹ جسے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔
اِسی کے ساتھ اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے گوگل میٹ Google Meet ویڈیو کانفرنس کے پریمیم فیچرز کو 30 ستمبر، 2020ء تک مفت استعمال کر سکتے ہیں۔ اِن فیچرز میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ 250افراد کے ساتھ ایک ہی کال میں رابطہ کیا جا سکتا ہے ، اسباق کو ریکارڈ کیا جا سکتا ہے اور لائیو اسٹریم بھی کیا جا سکتا ہے۔
گوگل کا پروڈکٹویٹی سوئیٹ جی سوئیٹ فار ایجوکیشن G Suite for Education بھی اہلیت رکھنے والے تعلیمی اداروں کے لیے مفت ہے۔ ایسے تعلیمی ادارے جنہوں نے اب تک سائن اپ نہیں کیا ہے،اس لِنک(click here) پر جا کر سائن اپ کر سکتے ہیں جہاں اپنے تعلیمی ادارے کا اکاؤنٹ بنانے اور ڈومین تخلیق کرنے کے لیے گائیڈ بھی موجود ہے۔
گوگل نے ٹیچ فرام ہوم ہب یونیسکو انسٹی ٹیوٹ فار انفارمیشن ٹیکنالوجیز ان ایجوکیشن کے تعاون سے تیار کیا ہے جو وباء سے پیدا ہونے والی اس صورت حال میں دیگر تعلیمی پارٹنرز کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے.
فی الوقت، ٹیچ فرام ہوم انگریزی زبان میں دستیاب ہے جب کہ ٹول کٹس 18زبانوں میں دستیاب ہیں اور ان ٹول کٹس کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔ جلد ہی مزید زبانوں کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ دنیا بھر میں کہیں سے بھی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کے لیے مزید دستیاب وسائل کے بارے میں جاننے کی غرض سے Grow with Google سائٹ برائے پاکستان کا وزٹ کیجیے.
you can read in English : Click Here


0 Comments